• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈز کی کارروائی،بڑی تعداد میں حشیش برآمد،2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے 2,600کلو گر ام حشیش برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان ) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس کے نتیجہ میں نیلینٹ کے قریب شاہ جہان روڈ چیک پر اسپیشل چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ڈمپر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2600کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش(چرس) برآ مدکر کے 02افراد کو گرفتار کر لیا گیا، خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات اور ڈمپر کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2850.7ملین روپے کے لگ بھگ ہے، برآمد شدہ منشیات ،ڈمپر اور02 اسمگلر ز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین