کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو نے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر بھی موجود تھے،بعدازاں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہاکہ اگر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کیا گیا تو ہر جگہ دھرنے دئیے جائیں گے،مسلم لیگ ن نے مارچ میں ساتھ چلنے کا یقین دلایا ہے،آج ہی کوشش کریں گے کہ پیپلزپارٹی سے بھی ملاقات ہوجائے ،اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں،بلاول بھٹو نے سندھ میں مارچ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں،تاہم نامعلوم لوگوں کے ذریعے کراچی میں ہمارے کارکنوں پر ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہیں اورٹرانسپورٹرز ، کیٹررز پر پابندی لگائی جارہی ہے،لاول بھٹو تحقیقات کریں کہ کون جے یو آئی کے کارکنان پر ایف آئی آر درج کرارہا ہے۔