• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی الاٹمنٹس،سابق ڈی سی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق سابق ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد اور مختیار کار عبد الطیف بروہی، ارشاد اللہ، کلیم اللہ، افتخار الدین، محمد اقبال اعوان، عامر علی اور جاوید اقبال کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں،جان محمد قاضی اور عبدالطیف بروہی سمیت 7 ملزمان پہلے سے ہی جیل میں ہیں، ملزم ارشاد علی نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی وہ آج پیش بھی نہیں ہوا تھا،ملزمان پر غیر قانونی الاٹمنٹ کر کے 3 ارب 25 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین