• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت سے احتجاج،آسٹریلوی اخبارات نے ’’صفحہ اول‘‘ سیاہ کردیے

حکومت سے احتجاج،آسٹریلوی اخبارات نے ’’صفحہ اول‘‘ سیاہ کردیے


کینبرا(جنگ نیوز) آسٹریلیا کے تمام اخبارات نے ملک میں آزادی صحافت کے خلاف حکومتی اقدامات پر اپنے صفحہ اول سیاہ شائع کرکے ان پر سیکرٹ کی مہر لگادی۔تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی اخبارات کی جانب سے یہ اقدام ملک میں جاننے کا حق کیلئے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے،یہ مہم آسٹریلیا میں صحافیوں کی جانب سے حکومت کے نئے قانون نیشنل سیکورٹی لاء کے خلاف احتجاج ہے، آسٹریلوی صحافیوں کا مؤقف ہے کہ اس قانون کے ذریعے آزادی صحافت اور جاننے کا حق متاثر ہوتا ہے، آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کی آزادی کی حمایت کرتی ہے تاہم کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،اس تنازع کا آغاز جون میں اس وقت ہوا تھا جب پولیس نے ملک کے اہم نشریاتی ادارے ʼاے بی سی کے دفتر اور ایک بڑے اخبار ʼنیوز کارپ آسٹریلیاسے وابستہ ایک خاتون صحافی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا،مقامی میڈیا کے مطابق یہ چھاپہ آسٹریلوی شہریوں کی جاسوسی سے متعلق ایک مضامین کی اشاعت کے بعد مارا گیا،نیوزکارپ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیکل ملر نے ٹوئٹر پرلکھا ہے کہ ہر مرتبہ حکومت کی جانب سے صحافیوں پر نئی پابندی لگائی جاتی ہے، آسٹریلوی شہریوں کو حکومت سے پوچھنا چاہیے کہ آخر وہ کیا چھپانا چاہتی ہےاور ہم نے حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی رازداری کے خلاف یہ اقدام کیوں اٹھایا ہے۔

تازہ ترین