• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی، کے ایم سی اور دیگر اداروں کو فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار محمد حنیف نے مؤقف اختیار کیا کہ شرافی گوٹھ، لانڈھی کی سڑکوں پر تجاوزات قائم ہیں، فٹ پاتھ پر تجاوزات کے باعث شہریوں کے لیے چلنا دشوار ہوچکا، سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری فٹ پاتھ کے بجائے سڑکوں پر چلیں گے تو حادثات بڑھیں گے۔ فٹ پاتھ صرف اور صرف شہریوں کے چلنے کے لیے مختص ہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی اجازت دے کون رہا ہے؟

عدالت نے ایم سی، ڈی ایم سی حدود کے جھگڑے کے بجائے کام کرنے اور مئیر کراچی و دیگر اداروں کو کارروائی کرکے 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین