آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اکرم درانی کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش

اکرم درانی کی حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش


کنوینر رہبر کمیٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی۔

میڈیا سے گفتگو میں اکرم خان درانی نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن پہلے واضح اعلان کرنا ہوگا کہ آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے رابطہ کر کے انہیں اپنے موقف اور مطالبات سے آگاہ کردیا ہے۔

کنوینر رہبر کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے دوران گفتگو بتایا کہ حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام ایوان صدر میں طلب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشاورت کرکے آپ سے رابطہ کریں گے اور پھر بتائیں کہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اکرم خان درانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے رویے سے لگتا نہیں کہ وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہے، ایک طرف کمیٹی بناتے ہیں، دوسری جانب وزیراعظم اور وزرا برا بھلا کہتے ہیں، دونوں چیزیں ساتھ نہیں چل سکتیں۔

قومی خبریں سے مزید