• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کمیٹی کا اپوزیشن رہنماؤں سے فرداً فرداً ملنے کا فیصلہ

حکومتی کمیٹی کا اپوزیشن رہنماؤں سے فرداً فرداً ملنے کا فیصلہ


حکومتی کمیٹی نے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے فرداً فرداً ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں اپوزیشن سے مذاکرات کےلیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپوزیشن رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا ٹاسک اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے سپرد کیا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ پرویز الٰہی آزادی مارچ کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ارکان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بلاول بھٹو زرداری سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کنوینر رہبر کمیٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

تازہ ترین