• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ کرکٹ: جنوبی افریقا کیخلاف بھارت کا پہلا کلین سوئپ


بھارت نے ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کو تین۔صفر سے کلین سوئپ کردیا، یہ پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی ٹیم کا پہلا کلین سوئپ ہے۔

رانچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو اننگز اور 203 رنز سے شکست دی۔

ٹیسٹ کرکٹ: جنوبی افریقا کیخلاف بھارت کا پہلا کلین سوئپ
بھارت نے لگاتار 11 مرتبہ ہوم ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے، جو عالمی ریکارڈ ہے۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کو جیت کے لیے صرف دو وکٹیں درکار تھیں، لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم نے اپنے چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر تھیونس ڈی برویون اور چھٹی گیند پر لونگی این گیدی کو آؤٹ کرکے صرف 9 منٹ کے کھیل بعد ٹیم کو فتح دلادی۔

مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 133 رنز بناسکی، جبکہ پہلی اننگز میں اُس کا اسکور 162 رنز تھا، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی اننگز 497 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

روہیت شرما کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ اور شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

بھارت نے لگاتار 11 مرتبہ ہوم ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے، جو عالمی ریکارڈ ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ: جنوبی افریقا کیخلاف بھارت کا پہلا کلین سوئپ
جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم کی مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے، ہم نے ہر ٹیسٹ میں رنز بنائے، ہم نے عمدہ کیچز بھی پکڑے، ہمارا یقین ہے کہ ہم ہر جگہ جیت سکتے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے میچ کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدترین شکست سے ’’ذہنی تلکیف‘‘ پہنچی ہے، جس پر قابو پانا بہت مشکل ہوگا۔

ڈوپلیسی نے وژن کی کمی اور نمایاں کرکٹرز کی ریٹائر ہونے کے بعد اُن کی کمی کو پورا نہ کرنے پر جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ پر تنقید کی۔

تازہ ترین