یورپی یونین کیلئے پاکستان کے نئے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔
یہ سفارتی اسناد انہوں نے آج دارالحکومت برسلز میں پیش کیں۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم کی جانب سے یورپین قیادت کو پیغام تہنیت پہنچایا۔
ظہیر جنجوعہ نے سفارت خانہ پاکستان برسلز میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں گذشتہ ماہ سنبھالی تھیں۔
وہ ایک کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں جو یہاں تعیناتی سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر برائے یورپ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ جبکہ انہوں نے روس اور بیلاروس میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔