• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے اسے شروع دن سےتسلیم نہیں کیا، وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی(انٹرنیشنل ) میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگا جس کی مدت زیادہ نہیں ہوگی، مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی پلان بھی تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں ہوگا، اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیرغور ہے جس کا فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے۔

آزادی مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری یا نظربندی کا کوئی خوف نہیں۔

تازہ ترین