کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی متحرک سفارتکاری سے بھارت کو ہر سطح پر بھرپور جواب دے رہا ہے،انکے آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے 3لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا لیکن ہم نے انہیں بے نقاب کر دیاغیر ملکی سفیروں نے خود دیکھا ہے بھارت کا دعویٰ جھوٹ نکلا،بھارت نے کافی کوشش کی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہوجائے لیکن وہ ناکام ہوئے،مقبوضہ کشمیر کے حو الے سے عالمی سطح پر دعویٰ کیا کہ وہاں حالات نارمل ہیں لیکن وہاں بھی بے نقاب ہوئے۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر شہر سے کافی کچرا اٹھا گیا ہے تاہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ نتیجہ 100فیصد رہا ،شہریوں کے تعاون کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر،سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس ، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ ،مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ، اے این پی کے رہنما زاہد خان بھی گفتگو میں شریک تھے۔