راولپنڈی (جنگ نیوز) مسلم لیگ ن 27اکتوبر اتوار کو دن ایک بجے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی پریس کلب کے باہر جلسہ کریگی۔ اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سینٹر سعدیہ عباسی ، طاہرہ اورنگزیب ، راجہ عتیق سرور ، راجہ جاوید اخلاص، سردار نسیم خان ، شوکت جنجوعہ ، حاجی پرویز خان ، مرزا منصور بیگ، حاجی ملک عمر فاروق، ممبر صوبائی اسمبلی زیب النساء، ملک افتخار، ضیا اللہ شاہ، راجہ حنیف ایڈووکیٹ، لبنیٰ ریحان پیرزادہ۔ تحسین فواد، راجہ حمید ، راجہ ارشد، چوہدری سرفراز افضل، حافظ عثمان عباسی ، راجہ بشیر ، راجہ دفتر عباسی ، راجہ حق نواز، چوہدری غفار، خورشید ستی، فیاض تنولی، راجہ ظریف ، عقیل ملک، ذیشان بٹ ، بلال یامین ، حامد عباسی ، مقبول احمد خان ، ناصر اعوان، تنویر اختر شیخ، چوہدری طیب ، فضل قدیر ، ریحان عباسی ، یاسر بٹ ، ملک شکیل کلیامی ، عاطف شاہ ، ملک عبدالصمد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔