لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خیبرپختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی گھر سے نکلا نہیں حکومت نے کنٹینرز لگانا شروع کر دئیے ہیں جس سے عوام کو شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی پامالی ہے۔عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لوگوں کیلئے راستے کھولنے کی بجائے راستے بند کرنے پر خرچ کیا جارہا ہے یہ ناصرف آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ قوم کی امانتوں کا بدترین ضیاع بھی ہے۔حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ پس منظر چلا گیا ہے۔