• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی


بنگلادیش  کی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

بنگلادیش ویمن ٹیم کا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی سی بی ویمن ونگ کی عہدیداروں نے استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے گئے جس کے بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن 24 اور 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جبکہ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو دوپہر 1 بجے جبکہ دیگر میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین