• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بنگلہ دیش سیکورٹی وفد کا انتظامات پر اظہار اطمینان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے سیکورٹی وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سیکورٹی وفد نے کراچی اور لاہور میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اتوار کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد انتظامات دیکھنے اور بریفنگ کے لئے راولپنڈی موجود تھا۔ وفد کی مثبت رپورٹ کے بعدحکومت کی جانب سے کلئیرنس ملنے پر بی سی بی بورڈ میٹنگ میں ٹورز کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کی ٹیموں کے دورہ پاکستان کے لئے پر امید ہے۔ بنگلہ دیش ویمن اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں نے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔ بنگلہ دیش کے وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کے اطراف میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ انٹرنیشنل ذاکر خان اس موقع پر اُن کے ہمراہ تھے ۔ ذاکر خان کا کہنا تھا کہدورے سے قبل اب ہر بورڈ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتا ہے، اُمید ہے کہ بنگلہ دیش کی مردوں ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تازہ ترین