• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال کی پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کی خواہش

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پرتگال کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شعبے سے متعلق افراد نے ملاقات کی جس میں غیرملکی وفد نے پاکستان ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

پرتگالی سرمایہ کار نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، پرتگالی سرمایہ کار


ملاقات میں پرتگال کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شعبے سے متعلق افراد نے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی پیشکش بھی کی ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پرتگالی سر مایہ کاروں کو پاکستان ریلوے میں جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین