• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا زرداری اور نواز کو جیل بھجوانے میں کردار نہیں،فردوس عاشق

کراچی(ٹی وی رپورٹ)نئے پاکستان میں قانون کسی کی ذاتی خواہشات کے تابع نہیں ہے،وزیر اعظم نے نہ آصف زرداری اور نواز شریف کو جیل بھجوانے میں کوئی کردار ادا کیا تھا اور نہ ہی اب انہیں اسپتال منتقل کرنے میں ان کا کوئی کردار ہے،یہ ایک خودمختار ادارے کے اقدامات ہیں جو کسی دباؤ ے بغیر اپنا کام کررہا ہے،ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جیوکے پروگرام جیو پاکستان میں کیا۔معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی جو ڈیمانڈ ہیں وہ پرویز خٹک اور صادق سنجرانی جیسے لوگ پورا نہیں کرسکتے ہیں۔میزبان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کی رپورٹ ہونے کی شرح بڑھ رہی ہے۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ قانون کا شکنجہ کسی کے گرد بھی ہلکا نہیں کیا جارہا ،قانون اپنا راستہ اختیار کررہا ہے،کنٹینرز رکھنے کا مقصد ڈنڈا بردار لشکر سے عوام کے جان و مال سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے طور پر لگائے گئے ہیں۔سیاسی حکومتیں کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتیں اور ہم بھی یہی کررہے ہیں کیونکہ مذاکرات بند ہونے کی صورت میں بحران پیدا ہوتے ہیں ،حکومت انتشار،افراتفری اور دنگے بازی سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنی تمام ذمہ داریاں نبھائے گی،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ دھرنے دے کر اور سڑکیں بلاک کرکے لوگوں کے حقوق نہیں چھینے جاسکتے۔معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی جو ڈیمانڈ ہیں وہ پرویز خٹک اور صادق سنجرانی جیسے لوگ پورا نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ انہیں اس مطالبات پر مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ ہی نہیں دیا گیا ہے جو مولانا کا مطالبہ ہے ،مولانا عبدالغفور حیدری اور صادق سنجرانی کے تعلقات سماجی ہیں اسی تعلقات پر مولانا غفور حیدری نے مذاکرات کی حامی بھری جس پر حکومت نے اسے مذاکرات کی شکل دیکر اپوزیشن کے ذریعے پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو اس لئے ان کی طرف سے انکار کیا گیا ۔

تازہ ترین