لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رابی پیرزادہ نے گزشتہ ماہ جنگلی حیات کے ذریعے بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے پر للکارا تھا، اب گلوکارہ نے نریندر مودی پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے ایک کیس کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کی۔ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ رابی پیرزادہ نے خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے۔اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش دھماکے کی خواہش کا اظہار کیا۔