• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانیہ میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملیں ،ڈرائیورگرفتار

لندن (جنگ نیوز)برطانیہ کے علاقے ایسکس میں ایک ٹرالر پر موجود کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔برطانوی وقت کے مطابق دن 1بج کر 40منٹ پر ایمبولینس سروس نے پولیس کو لاشوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

برطانیہ میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملیں ،ڈرائیورگرفتار


یہ کنٹینر گریز ایریا کی ایسٹرن ایوینیو پر واٹرگلی انڈسٹریل پارک میں موجود تھا۔کنٹینر کے 25 سالہ ڈرائیور کو قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینر بلغاریہ سے آ رہا تھا اور وہ ہفتے کو برطانیہ میں ہولی ہیڈ کے راستے داخل ہوا تھا۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ʼاس اندوہناک واقعے پر پریشان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ʼمجھے اس حوالے سے لگاتار مطلع کیا جا رہاہے اور ہوم آفس مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک افراد میں ایک نوعمر لڑکا جبکہ 38 بالغ افراد شامل ہیں۔لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور یہ ایک پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین