اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کومیڈیکل بورڈ نے گھر سے کھانا لانے کی اجازت دیدی جبکہ ڈاکٹرز نے سابق صدر کو پرہیز سے بھی آگاہ کر دیا ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے قائم میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کو پرہیز سمیت کئی قسم کی احتیاطیں تجویز کر دی ہیں، ڈاکٹروں نے زیادہ دیر کھڑے ہونے سے گریز ،گردن میں تکلیف پر نرم سرہانہ استعمال کرنیکی ہدایت بھی کی اور کھانے میں خصوصی احتیاط کی تجویز دی ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ہدایت کی کہ چکنائی اور نمک کا کم استعمال کیا جائے۔