• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود یوسف آباد میں ایک شخص مدرسہ کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر 8ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ مسماۃ ( ن) دختر نہار نے پولیس کو بتایا کہ وہ یوسف آباد میں علم حاصل کرنے کے لئے مدرسہ جایا کرتی تھی آٹھ ماہ قبل صفت نامی لڑکے نے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا اس دوران دھوکہ دہی سے صفت نے اسے ایک موبائل فون بھی دیا جس پر بات چیت کے دوران ان کے مابین دوستی قائم ہو گئی اس کے بعد صفت اس کے گھر بھی آتا تھا اور شادی کا جھانسہ دیکر اپنی جنسی خواہش بھی پوری کرتا رہا آٹھ ماہ تک زیادتی کے بعد صفت اس کے ساتھ شادی کرنے سے انکا ر ی ہو گیا۔
تازہ ترین