کراچی(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللّٰه بابر کا مشرف غداری کیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت نے پوری استغاثہ ٹیم برخاست کردی ہے اب اگلا مرحلہ کیس واپسی کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰه بابر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز مشرف غداری کیس 2013 سے خصوصی عدالت میں ہے۔استغاثہ تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات قلم بند کرچکا ہے۔
خصوصی عدالت نے حال ہی میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ مفرور پرویز مشرف کی غیر موجودگی میں کیس کو آگے بڑھائے گی۔
جب کہ حکومت نے اچانک ہی استغاثہ کی پوری ٹیم کو برخاست کردیا ہے۔اب اگلا مرحلہ خودبخود کیس واپسی کا ہوگا۔