لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورہائیکورٹ کے روبرو مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ جسٹس محمد امیر بھٹی سماعت کریں گے۔ ایڈووکیٹ ندیم سرور کی درخواست میں وفاقی حکومت، مولانا فضل الرحمنٰ، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اشتعال انگیز تقاریر کر کے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں۔