• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن کی نئی حلقہ بندیوں پراعتراضات کی سماعت مکمل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2019اور لوکل ایریاز رولز2019کے تحت راولپنڈی ڈویژن کی نئی حلقہ بندیوں پراعتراضات کی سماعت مکمل ہوگئی ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب ظفر کی سربراہی میں ایڈیشنل کمشنرریونیو عقیل احمد خان اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشین سرور پرمشتمل کمیٹی نے179اعتراضات کی سماعت مکمل کی ۔حلقہ بندیوں کی ابتدائی لسٹیں2نومبر تک ہر ضلع میں آویزاں کردی جائیں گی۔
تازہ ترین