ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار کے صدر بار محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار میں وکلاکو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کیلئے کوشاہ ہیں وکلاءکے تعاون اور سینئرز کی رہنمائی میں ملتان کچہری کو پنجاب کی ماڈل کچہری بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلیم رضا راں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام ظفر علی شاہ بلاک میں نئے واش رومز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب میں نائب صدر بابر سوئیکارنو، لائبریری سیکرٹری سکینہ منیر،جوائنٹ سیکرٹری رابعہ اشرف،شیخ عتیق الرحمنٰ، طاہر قریشی،سلیم اللہ ،ملک عبدالستار ، عمران رشید سلہری اور دیگر وکلانے شرکت کی ۔