• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار عمران اشرف پاکستانی فلم ’دم مستم‘ سے سلور اسکرین پر ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی ایک پوسٹ میں عمران اشرف نے اپنے مداحوں کو اپنی پہلی فلم کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کیپشن کا آغاز ’شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے‘ سے کیا۔ ساتھ ہی اپنی پہلی فلم کے ساتھی اداکاروں کے نام بھی پوسٹ کئے۔


پوسٹ کے مطابق فلم ’دم دستم‘ کو عمران اشرف کے مقابل کردار ادا کرنے والی ہیروئن نے تحریر کیا ہے جبکہ اداکار عدنان صدیقی فلم کے پروڈیوسر  ہیں۔

عیدالاضحی پر ہٹ ہونے والی سُپر اسٹار کے پروڈیوسر احتشام الدین نے ہی اس فلم کو بھی پروڈیوس کیا ہے ۔

  عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی امر خان نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر فلم کے لئے اپنے جوش کا اظہار کیا۔



پہلی فلم کے اعلان کے بعد سے ہی مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکار بھی عمران اشرف کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

فلم اسٹار ہمایوں سعید اور عمران عباس نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


یاد رہے کہ امر خان جیو ٹیلی ویژن کے ڈرامے دل گمشدہ جبکہ عمران اشرف کہیں دیپ جلے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

عمران اشرف آج کل اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ٹی وی اسکرین پر سب کے ہی فیورٹ بنے ہوئے ہیں۔

ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کی معصومیت کا کردار ادا کرنا ہو ، ڈرامہ رانکار میں ریحان چوہدری کے کردار میں ولن بننا ہویا کہیں دیپ جلے میں رومانوی کردار ادا کرنے ہو۔ غرض کہ ہر کردار میں ہی عمران اشرف اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت رہے ہیں ایسے میں اُن کی نئی فلم کے مداح منتظر ہیں۔

تازہ ترین