• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات میں ساڑھے 10 بجے تک کا بریک آگیا

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے مذاکرات میں ساڑھے 10 بجے تک کا بریک آگیا ہے۔

اسلام آباد میں حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹیوں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مذاکرات بہت اچھے ماحول میں ہورہے ہیں، امید ہے بہت جلد اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کافی بہتر ڈسکشن ہوئی، کچھ تجاویز انہوں نے دیں، کچھ ہم نے دیں۔

یہ بھی پڑھیے: استعفے کے معاملے پر ڈیڈ لاک

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابھی مذاکرات میں وقفہ ہے، ساڑھے 10 بجے حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹیاں دوبارہ مذاکرات کریں گی۔

رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں حکومت کے سینئر لوگ ہمارے پاس آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بہت اچھی بات ہوئی، انہوں نے اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے مذاکرات کے دوران اپوزیشن کے چاروں مطالبات تحریری صورت میں حکومتی ٹیم کے حوالے کردیے ہیں۔

ذرائع کے کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم نے رہبر کمیٹی سے وزیراعظم سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے، جس کے بعد دونوں کمیٹیاں دوبارہ بیٹھیں گی۔

ذرائع کے مطابق 4 نکاتی مطالبات میں وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ، نئے انتخابات، آئین میں اسلامی دفعات کا تحفظ اور سویلین اداروں کی بالادستی شامل ہیں۔

تازہ ترین