پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے سینئر صحافی وقاص شاہ کے والد کی وفات پر انتہائی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ دریں اثناء انہوں نے معروف کالم نگار اورمعالج ڈاکٹر صلاح الدین کی وفات پر بھی گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دُعاکی ہے ۔