• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے پلیٹس لیٹس بھی کم ہوگئے، تعداد 90 ہزار رہ گئی


اسلام آباد(نمائندہ جنگ،آئی این پی ) نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہوگئے ہیں، انکے پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی ہے۔جسکے بعدپمز کے میڈیکل بورڈ نےتفصیلی معائنہ کیا اور پلیٹ لیٹس معمول پر لانےکیلئے ادویات تجویز کردیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 2 روز میں انکے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ۔ 23 اکتوبر کو پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار تھی تاہم میڈیکل بورڈ انکے پلیٹ لیٹس میں کمی کے باوجود پر امید ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے، پلیٹ لیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونا تشویش ناک ہوتا ہے تاہم پمز کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا ہے، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پر لانے کیلئے ادویات تجویز کردی ہیں۔آئی این پی کے مطابق آصف علی زرداری کو کمر اور گردن میں شدید تکلیف کا بھی سامنا ہے۔

تازہ ترین