• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ،8 اہلکار ہلاک

روسی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ ،8 اہلکار ہلاک


روسی فوجی نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک اور2 کو زخمی کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین