کراچی(نیوزڈیسک) بھارت میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فیضاد نامی 20لڑکے کا گزشتہ 6 ماہ سے ملزم لڑکی کیساتھ معاشقہ چل رہا تھا ، گزشتہ ماہ جب لڑکےنے لڑکی کو نظر انداز کیا تو لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے پر تیزاب پھینک دیا، ڈاکٹرز کاکہناہےکہ واقعے میں لڑکے کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں۔ لڑکے کی والدہ کاکہناہےکہ ملزم لڑکی میرے بیٹے کو فون کر رہی تھی تاہم میرا بیٹا اس سے بات نہیں کرتا تھا،جس روز یہ واقعہ ہوا ملزم لڑکی نے بیٹے کو کال کی تو میرے چھوٹے بیٹے نے کہاکہ اس لڑکی کا بھائی کے ساتھ معاشقہ ہے۔