• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں،فردوس عاشق

اسلام آ باد(خبرایجنسی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اپنی انا، ضد اور ذات کے خول سے باہر نکلیں،جمہوریت میں مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے۔ 

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،قومی ترقی کے حصول اور پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لیے سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ امن کے لئے قوم نے بہت بھاری قیمت دی ہے،ہزاروں جانوں کی قربانی سے ملک میں امن کے دیے روشن ہوئے۔

فضل الرحمان امن کے چراغ کیوں بجھانا چاہتے ہیں؟ جمہوریت میں مذاکرات ہی غلط فہمیوں کے خاتمے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کا واحد راستہ ہے۔

تازہ ترین