• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کشمیر بنے گا پاکستان کے اعلان کا دن ہے: شہباز شریف

آج کشمیر بنے گا پاکستان کے اعلان کا دن ہے: شہباز شریف


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کشمیر بنے گا پاکستان کے اعلان کا دن ہے۔

یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے شہباز شریف نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے شیر ہر سطح پر کشمیریوں سے یک جہتی کا دن منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقسیمِ برصغیر کا ادھورا ایجنڈا کشمیر کی آزادی سے ہی مکمل ہوگل، تکمیلِ پاکستان کے لیے کشمیر کی آزادی لازمی تقاضہ ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بہادر کشمیری قائدِ اعظم محمد علی جناح کے دو قومی نظریے کا پرچم تھامے قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے قبرستان گواہ ہیں کہ کشمیری آزاد تھے، ہیں اور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: نوازشریف کی ضمانت پر شہباز کا ردعمل

صدرم نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جان تو لے سکتا ہے، مگر ان کے خواب نہیں چھین سکتا، دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ختم کرائے۔

تازہ ترین