• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پتنگ کی ڈور نے 3 دن میں 2 افراد کی جان لے لی

کراچی میں 3 دن کے دوران پتنگ بازی کے نتیجے میں 2 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد میں ایک نوجوان اور کمسن بچہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس میں واقع فلائی اوور پر 3 دن کے دوران پتنگ کی ڈور پھرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے 2 واقعات پیش آچکے ہیں۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو بنارس پُل پر شام کے وقت پتنگ کی ڈور حلق پر پھرنے سے شہروز نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

ریسکیو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے 6 سالہ بچے نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے گلا کٹنے کے بعد تڑپ تڑپ کر والدین کے ہاتھوں میں جان دے دی۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں پتنگ بازی سے 3 شہری زخمی

شہرِ قائد کے ایک ہی علاقے میں پتنگ کی قاتل ڈور نے 2 انسانوں کی جان لے لی تاہم اس کے سدباب کے لیے حکومت اور پولیس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی قدم تاحال نہیں اٹھایا گیا ہے، نہ ہی کسی ذمے دار شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

تازہ ترین