حریت رہنماؤں نے کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اُجا گر کریں گے۔