اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
بنوں میں یومِ کشمیر ریلی سے خطاب میں اکرم خان درانی نےمقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج 9 جماعتیں حکمرانوں کے خلاف ایک صف میں کھڑی ہیں۔
رہبر کمیٹی کے کنوینر نے مزید کہا کہ حافظ حمد اللہ سچ بولتے ہیں، اس لیے اب انہیں غیر ملکی قرار دے گیا ہے۔