سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو طبیعت خراب ہونے پر امراض قلب کے اسپتال این آئی سی وی ڈی میں داخل کرادیا گیا۔ این آئی سی وی ڈی کے انچارج ڈاکٹر ندیم قمر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ سید خورشید احمد شاہ کو نیب کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے لئے سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا تو ان کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا جس پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال میں داخل کرلیا اور این آئی سی وی ڈی انچارج ڈاکٹر ندیم قمر کو بھی طلب کیا گیا ہے جو کہ آج (28 اکتوبر) کو سکھر پہنچ رہے ہیں۔