کراچی / اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پمز اسپتال کے کارڈیک وارڈ میں داخل سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت نہ سنبھل سکی، سابق صدر کا شوگر لیول معمول پر نہ آنے کے باعث گردے و مثانہ متاثر ہونے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کے مثانے میں موجود غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس گرنے اور مثانے میں درد کی شکایت پر ہفتے کو اسپتال کے یورالوجسٹ و پیتھالوجسٹ نے سابق صدر کا معائنہ کیا ہے اور ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔ سابق صدر کو درپیش جسمانی کمزوری اور مہروں میں تکلیف کے باعث فزیو تھراپی بھی جاری ہے۔