گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)زہریلی گولیاں کھانے سے 3افراد کی حالت غیر ہو گئی ،شاہین آباد کے رہائشی وقار احمد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں ، وحدت کالونی کے رہائشی عنصر حیات نے بیوی سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ فیروز والا روڈ کے رہائشی محمد زوہیب نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں ،جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔