• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو وزیراعلیٰ کی مبارکباد

کو ئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہندو برادری ہمارے ملک اور معاشرے کا اہم حصہ ہے ا پنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہندو برادری کو ملک اور صوبے میں مکمل مذہبی آزادی اور یکساں حقوق حاصل ہیں اور ہندو برادری مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرر ہی ہے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنا ئی گئی انہوں نے ہندو برادری سے کہا ہے کہ وہ اپنی عبادات میں پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لی خصوصی دعائیں مانگیں۔
تازہ ترین