• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عجیب الخلقت دکھائی دینے والی یہ بچی کون؟

جب بھی ہم ٹی وی پر ہارر فلم دیکھتے ہیں تو اس میں ہمیں اس طرح کی شکلوں والے بچے یا بڑے زومبی کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

لیکن یہاں ایک ایسی بچی سامنے آئی ہے جو خود ایک زومبی ہے، جسے اس کی والدہ نے ہی ایسا بنایا ہے۔

جی ہاں! اس کی والدہ ٹیفینی رینفرو ایک پروفیشنل فوٹو گرافر ہیں اور اس مرتبہ انہوں نے اپنی بچی اور شوہر کے ساتھ ہیلوین کا تہوار مناتے ہوئے انہیں زومبی کے روپ میں تبدیل کردیا۔

عجیب الخلقت دکھنے والی یہ بچی کون؟
بچی کی والدہ نے ہی ان کی ایسی تصاویر لینے کا فیصلہ کیا

خاتون فوٹوگرافر نے اپنی زندگی کا بہترین شاہکار دکھاتے ہوئے اپنے شوہر اور 11ماہ کی بچی کو زومبی کا میک اپ کرکے ان کا فوٹو شوٹ کیا۔

ان کے اس کام کو انٹرنیٹ پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی جس کی انہوں نے تصاویر بھی شائع کیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کا بخار خاتون کو مہنگا پڑ گیا

غیر ملکی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر ڈینئل اور میں دیگر والدین کی طرح شوخ مزاج ہیں، کیونکہ ہر چیز کو سنجیدہ لینے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے۔

عجیب الخلقت دکھنے والی یہ بچی کون؟
بچی کے والد ایک بلیک ہاک نامی کمپنی کے ایک ملازم ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے تین بچے ہیں جن میں 10 سالہ کائیڈن، 5 سالہ گبسن اور 11 ماہ کی اوکلے اور یہی ان کی دنیا ہے۔

خاتون فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو پیسوں اور تحائف دینے کے بجائے ان کے ساتھ کچھ کرنے کے تجربات کرتے رہتے ہیں اور یہ بچے ہمارے ساتھ تمام کاموں میں حصہ بھی لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گھر سے لال بیگ مارنا مہنگا پڑگیا

گھر والوں کے ساتھ تصاویر بنوانا ہی اہم نہیں بلکہ اس دوران بہترین انداز میں وقت گزارنا بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جو ٹیفینی رینفرو نے کرکے دکھایا۔

عجیب الخلقت دکھنے والی یہ بچی کون؟
خاتون فوٹوگرافر نے واضح کیا کہ اس فوٹو شوٹ کے دوران کسی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا

ان کے شوہر ڈینیئل بلیک ہاک نامی ایک کمپنی کے ٹیکنیکل انسپیکٹر ہیں اور ہارر فلموں کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے ایک ٹیلی ویژن سیریز دی واکنگ ڈیڈ دیکھی تھی اور انہوں نے اپنے 10 سالہ بیٹے کائیڈن کے ہمراہ مل کر ہیلووین فوٹو شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنی زومبی کے روپ میں تصاویر کے لیے انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو میک کے ذریعے ذومبی بنایا۔

اس حوالے سے فوٹو گرافر نے اپنی فیس بک اکاؤنٹ پر یہ بھی تحریر کیا کہ ان تصاویر میں کسی بھی شخص کو کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی، جبکہ بچی اور والد کی آنکھوں پر سافٹ ویئر کی مدد سے ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین