برازیلین شخص کو گھر سے لال بیگ مارنے کا منفرد انداز مہنگا پڑ گیا، دھماکے سے گھر کا لان تباہ کر ڈالا۔
عام طور پر لال بیگ و دیگر رینگنے والے کیڑوں کو مارنے کے لیے کیڑے مار اسپرے و یگر ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن برازیل میں ایک شخص کو لال بیگ مارنےکے لیے منفرد طریقہ مہنگا پڑ گیا۔
برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں ایک شخص کے گھر کے لان میں لال بیگ کی بڑی تعداد نے حملہ کیا تو اس نے انہیں جلانے کی ٹھان لی اور لان میں ایندھن پھیلا کر ماچس سے اسے آگ لگادی اور یوں لان میں زوردار دھماکا ہوا۔
آگ لگانے پر لال بیگ تو مرگئے تاہم ہرا بھرا لان تباہ ہوگیا اور وہ شخص خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔
برازیلین شخص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔