جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسکھر سے اگلی منزل کی طرف روانگی سے قبل اعلان کیا وہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سکھر میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ طبل جنگ بج چکا ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم نے سیاسی جنگ لڑنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وجود اور آئین کو خطرات لاحق ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
جے یو آئی(ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور اسلام کے لیے نکلے ہیں، پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے سکھر سے دوسرے دن کے مارچ کا آغاز لاڑکانہ سے واپسی پر کیا، وہ گزشتہ رات کراچی سے مارچ کی قیادت کرتے ہوئے سکھر پہنچے تھے۔
جے یو آئی سربراہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نے حکومت سے معاہدہ سے کیا ہی نہیں تو وہ ختم کیسے ہوگا؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے روانگی کے بعد جے یو آئی (ف) کا مرکزی ٹرک سپر ہائی وے پر پل کے نیچے پھنس گیا تھا،جسے تھوڑی مشقت کے بعد نکال لیا گیا تھا۔