جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدہ سے کیا نہیں تو ختم کیسے ہوگا؟
مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے بھائی مولانا عطا الرحمٰن نے جیو نیوز سے الگ الگ گفتگو میں کہا کہ آزادی مارچ کےلیے ان کا معاہدہ اسلام آباد کی انتظامیہ سے ہوا ،جس پر ہم قائم ہیں ۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہاکہ آزادی مارچ کے تحت جلسہ معاہدے کے تحت اسلام آباد میں پشاور موڑ پر ہی ہوگا ۔
مولانا عطا الرحمٰن نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے حکومت سے متعلق معاہدے پر بھی بات کی ۔
انہوں نے مفتی کفایت اللہ اور حافظ حمد اللہ سے متعلق کہاکہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ،ہمارے ساتھی کی شہریت تک ختم کی گئی ہے۔
عطا الرحمٰن نے مزید کہاکہ ہمارا معاہدہ انتظامیہ کے ساتھ ہوا ہے،اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم اسے ختم کرتے ہیں۔