• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کی شکست،اولمپئنز فورم کا فیڈریشن کیخلاف احتجاج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے ترجمان اولمپئنسلیم ناظم نے کہا کہ پاکستان قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد موجودہ پی ایچ ایف حکام عہدوں پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ چھ لاڈلے کوچز سمیت چیئرمین سلیکشنکمیٹی اور دیگر فوج ظفر موج کا جرمنی بعد ازاں ہالینڈ کے تفریحی دورے پر جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پاکستان کے لیجنڈز و اولمپئنزکو انہی لوگوں کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا ہے۔ پاکستان کا ٹوکیو اولمپک 2020 سے باہر ہونا کسی سانحے سے کم نہیں ہم ہر فورم پر پی ایچ ایف انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے پی ایچ ایف چیف پیٹرن و وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ قومی کھیل کی تباہ حالی کا نوٹس لیں،پی ایچ ایف عہدیداروں پر تا حیات قومی کھیل کے معاملات میں دخل اندازی پر پابندی لگائی جائے اور نیب کے ذریعے کروڑوں روپوں کی بے قاعدگیوں پر تحقیقات کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
تازہ ترین