• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری، آسیہ اندرابی پر فرد جرم عائد

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سلسلہ 85ویں روز بھی جاری رہا ، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیاں معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، جبکہ گھروں میں ادویات اور اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہے۔ موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی نشریات بدستور بند ہیں۔ آسیہ اندرابی پر مقبوضہ کشمیر میں سینما ہاؤسز بند کرانے سے متعلق فردجرم عائد کردی گئی، حریت رہنما آسیہ اندرابی جولائی سے بھارت کی قید میں ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین