لاہور(نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسیز/جنگ نیوز)سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسکیوٹر عبدالصمد خان نے اپیل دائر کی،وکیل پنجاب حکومت نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ، فارنزک ثبوت، ویڈیو ریکارڈ اور حقائق کو نظر انداز کیا۔ اپیل میں سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت پر اعتراض اٹھایاگیا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش درست نہیں ہوئی یا گواہوں نے اپنے بیان تبدیل کیے ہیں ۔قانون کے تحت گواہوں کے بیان تبدیل کرنےاور ناقص تفتیش پرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے اورسانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کوکالعدم قراردیا جائے۔