لاہور،اسلام آباد(نمائندہ جنگ،آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت کی الگ الگ درخواستوں کی بالترتیب اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں آج سماعت ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست میں گزشتہ سماعت پر وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار کو طلب رکھا ہے جنہوں نے آج عدالت کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔