• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ میں مزید بلڈنگ چیکرز کی تعیناتی کا امکان

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں بلڈنگ چیکرز کی تعداد آئندہ ایک دو روز میں پوری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضا نے ہدایات جاری کر دی ہیں اور غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت راولپنڈی کینٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں بلڈنگ چیکر کی تعداد چار سے پانچ بتائی جا رہی ہے جن کے پاس دو ، دو وارڈز ہیں ، باقی بلڈنگ چیکرز کی تعیناتی کے بعد ہر بلڈنگ چیکر کے پاس صرف ایک ہی وارڈ رہیگی ۔
تازہ ترین