مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارکن جشن نہ منائیں، نواز شریف کے لیے دعا کریں۔
شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیزیہ کیس میں 8 ہفتوں کے لیے نواز شریف کی سزا معطلی کا فیصلہ سامنے آنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کارکنان سے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے، ان کی بیماری کی تشخیص ہونا ضروری ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ کارکن اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا معطلی پر جشن نہ منائیں اور مٹھایاں بھی تقسیم نہ کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم اور ن لیگی کارکنان سابق وزیراعظم نواز شریف کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں جاری رکھیں۔